پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق ٹیسٹ امپائر سید شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ امپائر جمعے کی شام کو اپنے آبائی شہر پشاور میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر 80 سال تھی۔

umpire Said Shah
سید شاہ

انہوں نے 1997 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پشاور میں کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے تھے۔ سید شاہ نے ایک ٹیسٹ میچ کے علاوہ 5 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں بھی امپائرنگ کی ۔

سید شاہ نےڈومیسٹک کرکٹ میں کُل 90 فرسٹ کلاس میچوں میں بھی امپائرنگ کی۔وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھیپی سی بی کے پینل فار ٹریننگ آف امپائرز اینڈ ریفریز میں شامل رہے

ندیم خان نے کہا کہ سید شاہ نے اپنی امپائرنگ سے سب کو متاثر کیا، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس شعبے سے وابستہ رہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ پی سی بی پینل آف امپائرنگ میں شامل سید شاہ نے کئی امپائرز کو تیار کیا، کھیل کے لیے ان کی خدمات ایک طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here