پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل

0

راولپنڈی:پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں سندھ، ناردرن اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے168 رنز کا مطلوبہ ہدف 31.3 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ وہاج ریاض 48 اور عبدالرحمٰن ناٹ آؤٹ 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بلوچستان کے سجاد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم مقررہ 45 اوورز میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔سندھ کے رومیل خان نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سجاد خان نے 67 رنز بنائے تھے۔

Image
PCB National U-16 One Day Tournament 2020-21 Match 3: Northern U16 vs Khyber Pakhtunkhwa U16

راول کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ناردرن نے 203 رنز کا مطلوبہ ہدف 43.2اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شیراز خان ناٹ آؤٹ 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان سعد مسعود نے بھی 58 رنز اسکور کیے۔ خیبرپختونخوا کے محمد عرفان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل کے پی کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اوپنر شاہ زیب خان نے 64اور عزیر شاہ نے 55 رنز بنائے۔عامر حسن نے 40 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Image
PCB National U-16 One Day Tournament 2020-21 Match 3: Northern U16 vs Khyber Pakhtunkhwa U16

ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔سنٹرل پنجاب نے عبید شاہد کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 239 رنز کا مطلوبہ ہدف 42.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عبید شاہد نے 118 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان آزان اویس نے 69 رنز بنائے۔ عالمگیر خان اور عرفات احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے اوپنر عرفات احمد کے 71 رنز کی اننگز کی بدولت 44.1 اوورز میں 238 رنز بنائے تھے۔ مہیر سعید 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ اویس علی اور مومن قمر نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Image
PCB National U-16 One Day Tournament 2020-21 Match 3: Northern U16 vs Khyber Pakhtunkhwa U16

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here