پاکستان سپر لیگ کے شائقین کو جہاں پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا بے صبری سے انتظار ہے وہیں ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ نے کرکٹ کے متوالوں کا تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مداحوں سے سوال کیا کہ پشاور زلمی کے اینتھم کے لیے ریحانہ (عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ )کا انتخاب ٹھیک رہے گا؟

جاوید آفریدی کی ٹوئٹ نے کرکٹ کے شائقین کو انتہائی خوشگوار حیرت میں ڈال دیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جاوید آفریدی کے ٹوئٹ پر مختلف قسم کے تبصروں کا آغاز ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here