پی ایس ایل 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

0

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ بچوں میں کینسر کے مرض سے آگاہی کی مناسبت سے27 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا۔ اس روز کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔اسی طرح 12 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ڈبل ہیڈر میچز کے موقع پر پنک ربن ڈے منایا جائے گا۔اس روز ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پہلے میچ جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں دوسرے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد میں 13 لاکھ 80 ہزارکا اضافہ ہوتا ہے جبکہ اس مرض کی وجہ سے ہر سال 4لاکھ 58 ہزار اموات بھی ہورہی ہیں تاہم اگر بروقت تشخیض ہوجائے تو اس مرض سے نجات بھی ممکن ہے۔گولڈن ربن ڈے پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگی اسٹمپس کو گولڈن اور پنک ڈے پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگی اسٹمپس کو گلابی رنگ میں رنگا جائے گا۔ان دونوں روز، اسٹیڈیم میں نصب بڑی سکرینز پرمرض کی آگاہی سے متعلق پیغامات نشر کیے جائیں گے۔ کمنٹیٹرز بھی کمنٹری کے دوران اس روز کی مناسبت سے گفتگو کریں گے۔بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی

سی بی:ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابرحامد کاکہناہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند مقبول ترین لیگز میں ہوتا ہے، لہٰذاضروری ہے کہ ہم اپنی معاشری ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔بابرحامد نے کہاکہ پی سی بی کے ان اقدامات سے آگاہی کے یہ پیغامات زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچائے جاسکتے ہیں کیونکہ کرکٹ اس ملک کا مقبول ترین کھیل ہے اور پی سی بی مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کرتا رہے گا۔-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here