پی ایس ایل 6ترانہ پر شدید تنقید،سوشل،میڈیا پرہنگامہ برپا،گرومیرا کے معنی کی تلاش جاری

0

لاہور ( اظہار الحق واحد سے ) یہ گرو میرا کیا ہے ؟ ہم کو بھی بتلائے کوئی ؟ یہ گرو میرا ۔۔۔۔کس کو دکھانے آئے ہوئے گرو جی ۔۔۔۔گرو کا مطلب کیا ؟ اور بہت سے مزے دار چٹکلے سماجی رابطہ ویب سائٹس پر سننے کو مل رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام چلنے والی سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا ترانہ جاری کردیا گیا ہے جسے سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ پاکستانی گلوکارہ نصیبو لا ل ، آئمہ بیگ اورینگ سنٹنرزنے گایا ہے اس ترانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے میوزک کی پروڈکشن کے لئے گریفی پاکستان،میوزک پروڈیوسر ذلفی ،ترانے کے بول عدنان دھول، ینگ سٹنرز طلحہ یونس اور طلحہ انجم کے ہیں ۔

Twitter Trends after PSL6 Anthem Release

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس گانے کو آج چھ جنوری کو شام 8بجے کے قریب جاری اپنے تمام آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور یوٹیوب سمیت دیگر چینلز پر نشر کیا تھا جس کے بعد مائیکرو بل
کیا گیا ہے ۔

اس ترانے کے جاری ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ہنگامہ ہی برپا ہو گیا ہو۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعظم ملک نامی صارف فلمی کرکٹر ہلک کی تصاویر شیئر کرتے ہیں جس میں بڑے بڑی سپیکرز کو توڑتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اور اس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گرو میرا سننے کے بعد اب سپیکر توڑ دینا ہی بنتا ہے ۔ جہانزیب پی ایس ایل 6کے ترانے کو سننے کے بعد اپنے اندر مچنے والی ہل چل کی عکاسی کر رہے ہیں ۔

ایک اور صارف ترانے کے ہیش ٹیک پی ایس ایل 6اینتھ میں سٹنرز طلحہ یونس اور طلحہ انجم پر بارے لکھتے ہیںکہ یہ جو ادائیں اس ترانے میں دکھا رہے ہیں اس پر کلاس میں یہ ہوتا ہے
سر:کلاس سے باہر چلے جاﺅ
اور اس طرح میں اور میرا دوست اداس دکھائی دیتے ہیں ۔

مہرین حیدر لکھتی ہیں کہ علی طفر پی ایس ایل 6کے ترانے پر میمز دیکھنے کے بعد ایسے ہوں گے ۔ اور وہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہیں ۔ جس پر لکھا ہوا ہے ©”بھائی حاضر ہے “۔

ایک اور صارف جہانزیب چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ چند بہترین سین جو پی ایس ایل 6ترانے کے ہیں ۔

ایک اور صارف جو اپنے نام ظاہر کئے بغیر مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود ہیں اور دو تصاویر شیئر کرتی ہیں جس میں ایک ہنستی مسکراتی لڑکی پی ایس ایل 6کا ترانہ سننے کے بعد پریشان اور شدید اضطراب میں مبتلا دکھائی دیتی ہے ۔

آئمہ بیگ کے مداح ان کے ترانے میں ستائلش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکتھےہیں کہ یہی وجہ ہے کہ میں آئمہ بیگ کا مداح ہوں۔

عدیل احمد نامی صارف لکھتے ہیں کہ پی ایس ایل 6کا ترانے سننے کے بعد کچھ ایسے احوال ہیں اور ایک فوٹو شیئر کرتے ہیں جس پر لکھ بھارتی فل پی کے کے کردار عامر خان واپس اپنے سپیس شپ پر جاتے ہیں ۔

کچھ صارف تو پی ایس ایل 6کے ترانے کو سننے کے بعد اپنے صبر اور ضبط کو ہاتھ سے چھوڑتے ہوئے غیر مناسب القابات سے بھی نواز رہے ہیں جو کے پیش نظر

اور اس کے چند اور صارفین کے ٹوئیٹس بھی آپ کی نظر کرتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here