پی ایس ایل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج شام سے ہوگا

0

لاہور(سپورٹس رپورٹر سے )پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج شام سے ہوگا۔ ٹکٹ آن لائن سیل کرنے والی کمپنی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے گرین سگنل کا انتظار ہے ۔ کوویڈ پروٹوکول کے تحت تمام ٹکٹس صرف آن لائن ہی فروخت ہوں گے۔پہلے مرحلے میں کراچی کے میچز کے ٹکٹ دستیاب ہو ں گے۔ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے سے پانچ ہزار روپے تک ہو گی۔ ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ ایشو ہو گا۔ بچوں کے لیے ٹکٹ کی بکنگ بے فارم پر ہو گی۔ ٹکٹ پر کوڈ بھی درج ہو گا جس کو اسکین کے بعد ہی اندرجانے کی اجازت ہو گی۔ وہی شخص میچ دیکھ سکتا ہے جس کے شناختی کارڈ پر ٹکٹ خریدا جائے گا۔ کویڈ کی وجہ سے ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔کسی بھی شخص کو کھانے پینے کی اشیاہ ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہو گی،سماجی فاصلہ لازمی ہو ۔گا، تین سیٹ چھوڑ کر ایک تماشائی بیٹھ سکے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here