لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ اور لاہور قلندرز انتظامیہ پی ایس ایل میچز کے لاہور میں انعقاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ،ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ۔ لاہور قلندرز نے لاہور والے میچز کی کراچی میں کروانے کی تجویز کی سختی سے مخالفت کر دی ہے اور اس حوالے سے لاہور قلندرز نے موقف اختیا کیا ہے کہ پی ایس ایل کے لاہور لیگ کے میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہونے چاہیے اور اگر کرونا کے خدشات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے تو کورونا وائرس کی کیسز لاہور کی نسبت کراچی میں زیادہ ہیں ۔ترجمان لاہور قلندرزثمین رانا کا کہنا ہے کہ کورونا کراچی میں ہوسکتا اور لاہور میں بھی، لہذا میچز لاہور ہی میں ہونے چاہیے اوراپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں تو مناسب ہو گا۔ یاد رہے کہ کوروناوائرس کیسز سامنے آنے پر پی سی بی نے لاہور کے میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز دی تھی جس کی لاہور قلندرز کی جانب سے بھر پور انداز میں مخالفت سامنے آئی ہے ۔ سی ای او لاہور قلندرز پہلے بھیاپنے بیشتر انٹرویوز میں اپنی ٹیم کے بنانے کے مقاصد بتا چکے ہیں کہ لاہور کی ٹیم کا مطلب لاہوریوں اور پاکستانیوں سے محبت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here