پینٹیرا انرجی ایبک پولو کپ 2021ء کے دوسرے روز، ٹیم ماسٹر پینٹس اور بی این فاتح رہیں

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پینٹیرا انرجی ایبک پولو کپ 2021ء کے دوسرے دن ٹیم ماسٹر پینٹس اور بی این پولو کی فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی پینٹیرا انرجی یبک پولو کپ 2021ء کے دوسرے دن فیملیز کی ایک بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق  ایگزیکٹو کمیٹی ممبران  آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی،ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ٹیم ماسٹر پینٹس اور باڑیز کے درمیان کانٹے کا میچ ہوا جو ماسٹر پینٹس نے آدھے گول کے فرق سے 6-5.5 سے جیتا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے چار،جان کروز لوساڈا نے دو گول سکور کیے جبکہ باڑیز کی ٹیم کو ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ملا دیگر میں ارینسٹو ٹروٹز نے دو، سنٹیاگوگومز اور سید محمد تراب رضوی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں بی این پولو ٹیم نے ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی ٹیم کو 10-5.5 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے الوکیوسیلسٹینو اور راجہ میکائل سمیع نے شاندار کھیل پیش کیا اور الوکیو نے پانچ، راجہ میکائل سمیع نے تین، جان ماریو رئیوز اور بابر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی طرف سے حسام علی حیدر نے تینوں گول سکور کیے جبکہ اڑھائی گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز جمعرات دوپہر دو بجے کولونی پولو ٹیم کا ڈائمنڈ پینٹس کے ساتھ جبکہ سہ پہر تین ماسٹر پینٹس بلیک کا مقابلہ ری ماؤنٹس سے ہوگا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here