لاہور:۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ءکے چھٹے روز ہفتہ کو فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژنز نے اپنی مخالف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کرلیں، پہلے میچ میں فیصل آبادڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 1-0سے شکست دی، میچ کا واحد گول محمدعثمان نے کیا، دوسرے میچ میںگوجرانوالہ ڈویژن نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو 2-1سے ہرادیا،گوجرانوالہ کی جانب سے ارسلان علی اور ثاقب علی جبکہ ڈی جی خان کی جانب سے محمد احمد نے گول کیا،تیسرے میچ میں سرگودھا ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 4-3سے ہرایا، سرگودھا کی جانب سے ابرار ارشد،رفاقت رفیق نے ایک، ایک اور عبدالقیوم نے 2گول کئے، ملتان کی جانب سے کپتان محمد ارسل ،اکبرعلی، محمد مغیرا نے ایک ، ایک گول کیا۔

پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اورسرگودھا کامیاب 1

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here