پہلا ٹیسٹ:زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 پر آؤٹ

0

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم 176 سکور بناکر  آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پرنس میسوورے اور کیون کاسوزا نے  کھیل کا آغاز کیا لیکن کیون آغاز میں ہی حسن علی کی گیند کا نشانہ بن گئے اور بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے ، ان کے بعد اوپننگ پر آنے والے پرنس بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔

پہلا ٹیسٹ:زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 پر آؤٹ

ان کے بعد   ترائیسئی مساکانڈا 15 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ برینڈن ٹیلر حسن عل کی گیند کا نشانہ بنااور صرف پانچ سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔

ٹاس کے بعد میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے ۔ پاکستان اور زمبابوے کے دوران دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here