لاہور: ماحور شہزاد کی ایک ویڈیوبھی منظر عام پر آئی ہےجسے پاکستان کے معروف سپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے جس میں کہتی وہ دکھائی دیتی ہے کہ ایک مخصوص قبیلے کے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور میں پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی ہوں اور وہ اس بات سے حسد کا شکار ہیں ۔ تاہم ماحور شہزاد سپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری ہونیوالی اپنی ویڈیو میں کہتی ہیں کہ میں اپنے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو کہہ رہی ہوجو ایک مخوص قبیلے کے لوگ ہیں مگر میں اس پورے قبیلےکو کچھ نہیں کہہ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو یہی بات بری لگی ہوئی ہے کہ میں اولمپکس تک کیسے پہنچ گئی ۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ انہیں شکست ہوئی ہے اور وہ آئندہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں  وومن سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا میچ بھی ہارگئیں جس کے بعد ان کا اولمپکس میں سفر ختم ہوگیا۔ماحور شہزاد کو دوسرے گیم میں بھی 14-21 سے شکست ہوگئی جب کہ میچ میں ماحور کی شکست کا اسکور 14-21 اور 14-21 رہا۔ٹوکیو اولمپکس کے آج ہونے والے خواتین بیڈمنٹن کے میچ میں ماحور شہزاد کا مقابلہ  برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے تھا۔ماحور شہزاد اس  وقت عالمی رینکنگ میں 133 اور کرسٹی گلمور 26 رینک پر براجمان ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ماحور شہزاد  خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ  کے  ابتدائی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے3-21 اور 8-21 سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here