پنجاب یونیورسٹی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو،کورپس فرنٹ نے سینڈیکیٹ الیکشن میں میدان مار لیاہے،ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر اصغر اقبال نے حریف کو پچھاڑتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن میں اساتذہ کہ چار نشستوں پر وائس چانسلر مخالف گروپ نے تین نشستیں جیت لی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن میں پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر رفیع اللہ نے 77 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔
سنڈیکیٹ الیکشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی نشست پر کورپس فرنٹ نے کامیابی حاصل کی ہے۔الیکشن نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر سردار اصغر اقبال نے 91 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار ڈاکٹر ظہیر شفیق بے 47 ووٹ حاصل کیے ہیں۔الیکشن میں اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے سب سے زیادہ 148 ووٹ لے کر مد مقابل امیدوار کو شکست دی ہے۔سنڈیکیٹ الیکشن میں لیکچرار کی نشست پر سائرہ رمضان 98 ووٹوں کے ساتھ جیت گئی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر اور رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کی نگرانی میں کرائے گئے۔اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اصغر اقبال کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی کمیونٹی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر میں اپنی برادری کا مشکور ہوں ۔ اب ہمیں یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اب کام کرنا ہوگا۔

پنجاب یونیورسٹی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو،کورپس فرنٹ نے سینڈیکیٹ الیکشن میں میدان مارلیا،سردار اصغر مضبوط امیدوار ثابت 1
کورپس اور ٹیچر فرنٹ پینل کے امیدواران
پنجاب یونیورسٹی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو،کورپس فرنٹ نے سینڈیکیٹ الیکشن میں میدان مارلیا،سردار اصغر مضبوط امیدوار ثابت 2
اکیڈمک گروپ کے امیدواران
پنجاب یونیورسٹی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو،کورپس فرنٹ نے سینڈیکیٹ الیکشن میں میدان مارلیا،سردار اصغر مضبوط امیدوار ثابت 3
ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر اصغر اقبال نے میدان مارا
پنجاب یونیورسٹی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو،کورپس فرنٹ نے سینڈیکیٹ الیکشن میں میدان مارلیا،سردار اصغر مضبوط امیدوار ثابت 4

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here