لاہور پریمئر سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں یونی فام اوراے ایم ٹی نے اپنے میچز جیت لئے ۔ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں پریمئر سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دو میچز کھیلے گئے ۔پہلے میچ میں یونی فوم کی ٹیم نے روز پیٹل کو 111 رنز کے بڑے مارجن سے  شکست دی۔ یونی فوم کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ عباس علی 39 رنز بناکر نمایاں رہے، فہد مجید نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں روز پیٹل کی ٹیم 61 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ امتیاز حسین نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا۔ امتیاز حسین کو عمدہ بالنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں اے ایم ٹی نے زلٹیک کی ٹیم کو 3وکٹوں سے پچھاڑدیا۔ زلٹیک نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے۔ محمد اسماعیل نے 30گیندوں پر 63رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اے ایم ٹی نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبدالباسط 34 رنز بناکر نمایاں رہے

پریمئر سپر لیگ، پانچویں ایڈیشن میں یونی فام اوراے ایم ٹی نے اپنے میچز جیت لئے یونی فوم کی ٹیم نے روز پیٹل کو 111 رنز ،اے ایم ٹی نے زلٹیک کو 3وکٹوں سے پچھاڑدیا 1

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here