پریمئرسپرلیگ کارپوریٹ چیلنج کپ کا ٹائٹل آئی پی سی نے جیت لیا

0

فائنل میچ میںڈی پی ایس کی ٹیم کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

PSL local

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی پی سی کی ٹیم نے پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام کھیلے گئے کارپوریٹ چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا،فائنل میچ میںڈی پی ایس کی ٹیم کو 21 رنز سے شکست ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میںآئی پی سی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ عمیر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز بنائے ،محمد صدیق اور احمد رضا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ڈی پی ایس کی ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

PSL local

علی ارحم نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دانش احسان نے مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر عمیر اعظم کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فائنل کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں فاتح ٹیم اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اے ایم ٹیpo کے وقاص الدین ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، ایکسپرٹ ڈی جی کے حماد عزیز بہترین بالر جبکہ ڈی پی ایس کے محمد جواد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

PSL local

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here