پریمئرسپرلیگ کارپوریٹ چیلنج کپ،ڈی پی ایس اور آئی پی سی کی فائنل میں انٹری

sports

ڈی پی ایس اور آئی پی سی نے پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے پریمئرسپرلیگ کارپوریٹ چیلنج کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کارپوریٹ چیلنج کپ کے دوسرے ایڈیشن میں دو سیمی فائنلزمقابلے ہوئے۔ پہلے سیمی فائنل میں ڈی پی ایس نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 89 رنز سے شکست دی۔ ڈی پی ایس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ علی ارحم 66 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ محمد صدیق نے 44 رنز کی اننگز کھیلی، عبدالمنان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد جواد نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے 5  کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں آئی پی سی نے جاز کو 7 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ جاز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 109 رنز پر آئوٹ ہوئی۔ آئی پی سی نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ارسلان نصر اللہ نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ارسلان نصر اللہ آل رانڈ کارکردگی دکھا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

sports

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *