پاکستان کے اولین سکھ کرکٹرمہندر پال سنگھ پشاور زلمی کے اسٹنٹ مینجر مقرر

0

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے ایک انتہائی شاندار اقدام اٹھاتے ہوئے پہلے پاکستانی سکھ کرکٹر کو اسٹنٹ مینجر کے عہدےپر مقرر کیا ہے جس سے پاکستان میں سکھ براداری کو انتہائی خوشی محسوس ہوئی ہے ۔

پاکستان کے اولین سکھ کرکٹر میں سے ایک مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے مہندر پال سنگھ کو پشاور زلمی کا اسسٹنٹ منیجر مقرر کردیا گیا۔ لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مہندر پال سنگھ سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ مہندر پال سنگھ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔مہندر پال سنگھ نے کہا کہ وہ زلمی فیملی کا حصہ بننے کی بہت خوشی ہے ۔

مہندر پال سنگھ کا شمار پاکستان کے اولین سکھ کرکٹرز میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان ایکشن رہ چکے ہیں۔

پشاورزلمی کی جانب سے اسٹنٹ مینجر کے عہدے پر پہلے پاکستانی سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ کو مقرر کرنے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پنجاب ڈیپارٹمنٹ کے اسٹنٹ پروفیسر کلیان سنگھ کلیان نے اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پشاور زلمی کے مشکور ہین جنہوں نے سکھ نوجوان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہوں کہا کہ میرا مطالبہ بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر فرنچائزیں بھی ایسے اقدامات اٹھا کا پاکستان میں بسنے والے ہزاروں سکھ نوجواوں کی سرپرستی کریں اور ان کے اندر وطن اور کرکٹ کی خدمت کے جذبے کا فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ برسوں میں سکھ نوجوان بھی عام نواجوانوں کی طرح وطن عزیز کے لئے نمایاں کارنامے انجام دینے والوں میں سر فہرست ہوں گے ۔

اسٹنٹ پروفیسر پنجابی ڈیپارٹمنٹ جی سی یو کلیان سنگھ کلیان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here