لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف انجینئر اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی کے ساتھ مشروط مذاکرات کے لیے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے 15 ستمبر تک پی ایف ایف کے انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن رکھ دی۔

انجینئر اشفاق گروپ کی طرف سے نائب صدر سردار نوید حیدر نے شرائط بھجوادیں،جس کے تحت معاملہ کے حل کے لیے تینوں گروپس کے ایک ایک نمائندے کو نارملائزیشن کمیٹی میں شامل کیا جائے، پی ایف ایف کے انتخابات 2021 کے آئیں کے مطابق کروائے جائیں۔

Pakistan Football Federation

تمام انتخابی قواعد پی ایف ایف قوانین کے مطابق بنائے جائیں، 2015 کی سکروٹنی کے مطابق کلبوں کی جانچ پڑتال کی جائے .تمام ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات 30 جولائی تک کروائے جائیں.علاقائی ایگزیکٹیو کمیٹیوں کے انتخابات 15 اگست تک کروانا ہوں .نارملائزیشن کمیٹی کو یہ شرائط قبول ہوں توانجیئر اشفاق گروپ فیفا ہاوس کا چارج نارملائزیشن کمیٹی کو سونپنے کو تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here