پاکستان رگبی یونین الیکشن:چودھری عارف سعید صدر اور فوزی خواجہ چیئرمین منتخب

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کی جنرل کونسل کا الیکشن اجلاس آن لائن ہوا جس میں تمام ممبرز نے شرکت کی۔ چودھری عارف سعید صدر اور فوزی خواجہ کو اگلے چار سال2021-25 کیلئے ایک بار پھر چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کی وجہ سے پاکستان رگبی یونین کی جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام  ڈیپارٹمنٹس نمائندوں نے شرکت کی۔ متفقہ طورپر ایک پنیل پیش کیا گیا جس کی تمام ممبروں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد جہانگیر کی موجودگی میں منظوری دی۔ اس طرح چودھری عارف سعیداپنی دوسری ٹرم کیلئے صدر اور فوزی خواجہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ اس طرح سلمان مظفر شیخ سیکرٹری اور ہارون نسیم خزانچی منتخب ہوئے۔ مکمل عہدیداروں کی تفصیل کچھ اس طرح ہیں۔چیئرمین فوزی خواجہ، صدر چودھری عارف سعید، نائب صدوررضوان  الرب ملک، ییحیٰ بھٹی، صاحبزادہ شہزاد سلطان اے آئی جی، سیکرٹری سلمان مظفر شیخ، خزانچی ہارون نسیم، شیریں حنا خواتین کی نمائندہ، ایگزیکٹو کمیٹی کی لیڈی ممبرراحیلہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز میں خرم خواجہ، طارق پرویز، نور اسلم، سلمان منیر، محمد مزمل ویزری اور نصر اللہ خان شامل ہیں۔  نومنتخب صدر چودھری عارف سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین نے گزشتہ کچھ سالوں میں گراس روٹ لیول پر بہت کام کیا جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑیوں اور کوچز کی تعداد میں حوصلہ افزا فرق ہے۔ ورلڈ رگبی اور ایشیا رگبی بھی پاکستان رگبی یونین کی اس خطے میں خدمات کو ہمیشہ ہی سراہا ہے۔ رگبی کا کھیل کراچی سے خیبر تک  مقبول ہے۔ اسی سال کرونا سے پہلے رگبی کا کھیل گلگت میں بھی شروع ہوا۔ سکولوں، یونیورسٹٹیز ہر جگہ رگبی کھیلی جا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب رگبی کی سب سے بڑی نرسری ہے جہاں پر رگبی کا کھیل خواتین، بچوں اور کھلاڑیوں میں بہت مقبول ہے۔ اگلے چار سال کوشش کریں گے کہ پاکستان میں کچھ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی منعقد ہوں اور کھیل کو مزید گراس روٹ لیول پر لے کر جائیں۔

Pakistan Rugby union

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here