کراچی: پارٹی ہو رہی ہے ویڈیو سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی پارٹی گرل دینانیر بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں ہیں اور اپنی اس کامیابی پر پھولے نہیں سما رہیں۔ دینا نیر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے پشاور زلمی کا ٹریک سوٹ پہنے ہوئے چیئرمین پشاور زلمی کے ہمراہ میچ دیکھتی رہیں جبکہ اپنے ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئےشیئر کرتی ہیں۔ اپنے مخصوص انداز میں ’’یہ میں ہوں ، یہ سٹیڈیم ہے اور پی ایس ایل میچ ہو رہا ہے ‘‘۔ دینا نیر کو انٹرنیٹ پر لاکھوں کی تعداد میں دیکھ چکے ہیں جبکہ ان کے اس سٹائل پر پوری دنیا سے کاپی ویڈیوز بھی آرہی ہیں ۔ ان کی نقل اتارتے ہوئے مسلسل ویڈیوز بن رہیں اور اس بخار میں ہالی ووڈ ،بالی ووڈ سمیت دیگر شعبوں میں بھی ان کی نقل اتارنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔

پارٹی گرل دینانیر پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں 1
پارٹی گرل دینانیر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ میچ دیکھ رہی ہیں

پشاور زلمی اورلاہورقلندز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے دوران دنانیر پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم موجود رہیں ۔ دینا نیر پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم ہر طرح سے ملک میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میں کرکٹ کی اہم ترین ٹیم کو سپورٹ کررہی ہوں ۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے لیے ماہرہ خان ،اسری بلجک ہانیہ عامر اور علی رحمان خان بھی پشاور زلمی . فیملی کا حصہ ہیں.

پارٹی گرل دینانیر پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں 2
پارٹی گرل دینانیر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ گرائونڈ میں فوٹو گرافرز کے لئے پوز بنا رہی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here