Pakistan tennis star Aisam Qureshi

پاکستانی ٹینس سٹاراعصام قریشی چھٹیاں منانے کے لئے بیگم کے ہمراہ مالدیپ میں خوبصورت جزیروں کی سیرکررہے ہیں، ان کی حال میں جاری ہونیوالی تصاویر میں پاکستانی ٹینس سٹار اور ان کی بیگم کو انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ دونوں میاں بیوں خوبصورت جزیرے پر تراکی کر رہے ہیں جبکہ پر کشش بیچز پر موجود ہیں ۔

Pakistan tennis star Aisam Qureshi

ٹینس کے بڑے ایونٹ آسٹریلین اوپن کے بعد پاکستانی ٹینس سٹار اعصام قریشی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مالدیپ میں حیران کن، آرام دہ اور خوشی سے بھرپور چھٹیاں جو میں اپنی زندگی کی بہترین ساتھی کے ہمراہ گزار رہا ہوں انتہائی پر مسرت ہیں۔ انہوں نے مالیدیپ کے جزیرے کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کہ انہوں نے بہترین مہمان نواز ی کی ہے ۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام قریشی لکھتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ گھر کو واپس جایا جائے اور اگلے محاذ ڈیوس کپ پر جاپان سے مارچ میں ہونے والے مقابلے کے لئے تیاری کی جائے ۔

ٹینس سٹاراعصام قریشی بیوی کے ہمراہ  مالدیپ میں چھٹیاں منانے کے لئے موجود 1

واضح رہے کہ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام قریشی 5مارچ کو اسلام آباد کے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان بمقابلہ جاپان ڈیوس کپ میں اپنے ساتھی ٹینس سٹار عقیل خان کے ہمراہ کھیلیں گے ۔ دونوں سٹار کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی مقابلے کی تیاری شروع کر رکھی ہے اور اب مالدیپ میں اپنی بیگم کے ہمراہ بہترین چھٹیاں گزارنے کے بعد دوبارہ سے ٹریننگ شروع کریں گے ۔

Pakistan tennis star Aisam Qureshi


ڈیوس کپ میں پاکستان ٹیم کے نان پلینگ کیپٹن مصحف ضیا امید رکھتے ہیں کہ ان کی ٹیم جاپان کو شکست دے گی جبکہ ایشیا ٹینس ہاﺅس پاکستانی گراس ٹینس کورٹ کا مزا بھی اٹھائیں گے ۔ اس مقابلے سے قبل اعصم قریشی اور عقیل خان دونوں ڈیوس کپ میں سلوینیا اور دیگر ممالک کے خلاف اپنی جیت یقینی بنا چکے ہیں ۔ اور اس مرتبہ دوبارہ سے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے جاپان کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے ۔

Pakistan tennis star Aisam Qureshi
ٹینس سٹاراعصام قریشی بیوی کے ہمراہ  مالدیپ میں چھٹیاں منانے کے لئے موجود 2

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here