وزیراعظم شہباز شریف نے پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کی تقرری کی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم شہباز کے پرنسپل سیکرٹری نے تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سرچ کمیٹی کی روشنی میں پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کو بطور چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی تقرری کے حوالے سے شرائط و ضوابط الگ سے جلد طے کئےجائیں گے ۔
واضح رہے کہ نئے تعینات ہونیوالے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اس سے قبل بھی چیئرمین ایچ ای سی تعینات رہے چکے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن کے نظام میں بہترین تجربے کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر مختار احمد آئی سیسکو اسلامک ورلڈ سائینٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے ریسرچ اور یونیورسٹیوں کے عالمی معاملات پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ڈاکٹرمختار احمد کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ستارۂ امتیاز سے نوازا تھا۔

ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن تعینات 1

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here