ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء کے دوسرے روزایف جی پولو، ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس فاتح ٹیمیں رہیں

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر)جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پاکستان کے سب سے پہلے ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء کے دوسرے دن تین اہم میچز کھیلے گئے جن کی فاتح ٹیمیں ایف جی پولو، ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس رہیں۔ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز صوفی محمد عامر، فاروق امین صوفی، صوفی محمد ہارون، صوفی محمدعزیر، صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، کلب سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان، غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اور غیرملکی امپائرز بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں ٹیم ایف جی پولو نے بی این پولو ٹیم کو 10-8 سے ہرا دیا۔ ٹیم ایف جی پولو کی طرف سے عامر رضا بہبودی اور فرانسسکو بنساڈون نے چار چار جبکہ میاں عباس مختار نے دو گول سکور کیے جبکہ بی این پولو کی طرف سے جان ماریا ٹی ٹو رئیوز نے چار جبکہ الوکیو سیلسٹینو اور راجہ میکائل سمیع نے دو دو گول سکور کیے۔ دوسرے اہم میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 9-5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے رراول لیپ سٹے نے چھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر دو گول ثاقب خان خاکوانی اور ایک گول رومیرزیولیٹا نے سکور کیے۔ ٹیم ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے ماریانو ریگل نے تین،متیاس وائل اور احمد علی ٹوانہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے اور اختتامی میچ میں ماسٹر پینٹس نے ٹیم رسالہ کو 10.5-5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے 5، جان کروز لوساڈا نے تین جبکہ فاروق امین صوفی نے دو گول سکور کیے۔ ٹیم رسالہ کی طرف سے ڈیلن روسیٹر نے تین جبکہ پیڈروگٹریز نے دو گول سکور کیے۔ آج بروز جمعرات کو ہارنے والی تین ٹیموں رسالہ، ری ماؤنٹس اور نیوایج کے درمیان مقابلہ دوپہر تین بجے ہوگا۔

 جناح گولڈ کپ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here