صوبائی وزیرکھیل رائے تیمورخان بھٹی کی قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر مبارک باد

0

لاہور: صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر مبارکباددی ہے، پیر کے روز اپنے بیان میں صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے طویل عرصے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے،قومی ٹیم نے بہترین کھیل سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی، بیٹنگ میں فواد عالم اور محمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،حسن علی اور شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے دوسرے ٹیسٹ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا،امید ہے لاہور میں ٹی 20 میچ بھی سنسنی خیز ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here