سلمان خان فرنٹ لائن ورکرز سے بھی آگے

0

بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی اداکار سلمان خان کورونا وائرس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار نبھارہے ہیں۔   ان کی ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ فرنٹ لائن ورکروں کے لئے کھانا پیک کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے ایڈوانس فرنٹ کے اہلکاروں کے لئے کھانے کے پانچ ہزار کھا نے کاپیکٹ بھیجے۔ سلمان کی ٹیم نہیں بلکہ خود سلمان بھی اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔یہ

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Theatres are looking like graveyards right now,' says Salman Khan

 ویڈیو میں سلمان خان کو دیکھا جا سکتا اس جس میں وہ خود کھانا چکھ رہے ہیں، کھانا چکھنے کےبعد انہوں نے ماسک پہن لیا۔ پوری ٹیم کورونا ضابطے پر عمل کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ سلمان تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے باندرہ کے ایک ریسٹورنٹ پہنچے۔ یوا سینا کے رکن راہل کنل نے ٹویٹر پر سلمان خان کی ایک

تصویر شیئر کی جس میں سلمان ریسٹو رینٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ سلمان نے مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا۔

After Sanjay Dutt, Salman Khan receives first dose of coronavirus vaccine

یاد رہے کہ سلمان خان گذشتہ سال لاک ڈاون میں اپنے خاندان کے ساتھ پنویل میں واقع فارم ہاﺅس پرتھے، وہیں سےوہ کورونا متا ثرین کی مدد کرتے رہے۔ اس دوران بھی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔

 خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘رادھے یورموسٹ وانٹڈ بھائی’ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا ، جس نے کئی ریکارڈ بنائے تھے۔ فلم کا پہلا گانا ’’سیٹی مار‘‘ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم میں سلمان کے ساتھ دشا پاٹنی ، رندیپ ہڈااور جیکی شروف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رادھے کے علاوہ سلمان خان کے کھاتے میں ’کبھی

عید کبھی دیوالی‘ ، ’ کک 3‘ اور انتم شامل ہیں۔

The Fate Of Salman Khan's Radhe: "Might Have To Push To Next Eid," He Says

صرف یہی نہیں بلکہ کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباﺅ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران ہسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

Why Salman Khan Is Unstoppable | Outlook India Magazine

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here