زمبابوے اور نیدر لینڈز  نے رواں سال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

زمبابوے نے جمعے کے روز ورلڈکپ کوالیفائر کے پہلے سیمی فائنل میں پاپوانیوگنی کو 27 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی جگہ پکی کی۔

دوسری جانب ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدر لینڈز نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹاپ 12 ٹیموں نے  براہ راست کوالیفائی کیا۔

آئی سی سی اسکرین گریب

دوسری جانب  آئرلینڈ، متحدہ عرب امارات، نیدر لینڈز اور زمبابوے نے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here