جی سی یو میں چوتھاسالانہ انٹرمیڈیٹ سپورٹس گالا

0

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں چوتھے سالانہ انٹر میڈیٹ سپورٹس گالا کا انعقاد۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور سیکرٹری انرجی پنجاب محمد عامر جان نے سالانہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرتعلیمی وانتظامی شعبہ جات کے صدور نے بھی شرکت کی۔ 12 روزہ سپورٹس کے پہلے روز رسہ کشی مقابلوں کا انعقادکیا گیا جس میں کمپیوٹر سائنس گروپ کے طلبا ء نے پہلی پو زیشن اپنے نام کی۔ سالانہ سپورٹس میں فٹبال، ہاکی، ٹیبل ٹینس سمیت 8 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی تعلیمی ماہرین سمیت بہترین کھلاڑی بھی پیدا کر رہی ہے 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here