جنوبی افریقا نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اتار لیا

0

جنوبی افریقا نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اتار لیا ہے ۔پاکستان نے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنے حریف ٹیم کو 145رنز کا 7وکٹوں کے نقصان پر ہدف دیا تھا تاہم جنوبی افریقہ نے  4 وکٹوں کے نقصان پر  مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔جنوبی افریقہ نے سیریز 1-1سے برابر کردی ہے جبکہ سیریز کا تیسرا میچ کل بروز اتوار شام چھ بجے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور وین بجوین نے 42، 42 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 25 اور کپتان ہینرک کلاسن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مہمان ٹیم نے ابتدائی دو وکٹیں 21 رنز پر گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، اوپنر ملان 4 اور اسمٹس 7 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 10 رنز پر گری جب بابر اعظم 5 رنز بنا کر پریٹوریس کی گیند ایل بی ڈبلیو ہوئے، حیدر علی 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 41 گیندوں پر 51 رنز کی دلکش اننگز کھیلی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here