ایکوافیناعلامہ اقبال پولو کپ 2021:بی این پولو ٹیم اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر)  جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافیناعلامہ اقبال پولو کپ2021  کے پہلے روز بی این پولو ٹیم اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پارک میں کھیلے گئے دو میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری  میجر (ر) بابر محبوب اور پولو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں بی این پولو ٹیم نے نیوایج /رضویز کو 10-6 سے ہر دیا۔بی این پولو ٹیم کی طرف سے الوکیو سیلسٹینو نے شاندار پانچگول، راجہ میکائل سمیع  اور ماریو رئیوز گنزوٹی ٹو نے 2,2 گول جبکہ بابر نسیم نے ایک گول سکور کیا۔ نیوایج /رضوبزکی طرف سے سلواڈورایلوا نے پانچ جبکہ سید محمد تراب رضوی نے ایک گول سکور کیا۔  دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی ٹیم کو 9.5-8 گول سے ہرا دیا۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی اور رومیر زیولیٹا نے شاندار کھیل پیش کیا۔رومیر زیولیٹا نے پانچ جبکہ ثاقب خان خاکوانی نے دو گول سکور کیے جبکہ اڑھائی گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسری طرف ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی طرف سے حسام علی حیدر نے چھ جبکہ میکس چارٹن اور بلال ریاض نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ تین میچز جناح پولو اینڈ کنٹری کلب فیز ایٹ میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر ایک بجے باڑیز اور ماسٹر پینٹس کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دوپہر دو بجے ماسٹر پینٹس بلیک اور ایف جی پولو کے درمیان جبکہ سہ پہر تین بجے بی این پولو کا مقابلہ ری ماؤنٹس سے ہوگا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here