ایکوافیناعلامہ اقبال پولو کپ 2021ءپولو کپ ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافیناعلامہ اقبال پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی ایکوافینا ٹیم ماسٹر پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں سڈن ڈیتھ پر 10-9 سے بی این پولو ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی تھے۔ اس موقع پر جی او سی ٹین ڈیو میجر جنرل انیق الرحمان ملک، جی او سی الیون ڈیو میجر جنرل محمد رضا ایزد، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، پولو کے کھلاڑی، فیملیز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ بہت ہی زبردست ہوا۔ دونوں ٹیموں نے کوالٹی پولو کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم ماسٹر پینٹس نے بی این پولو کو پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر 10-9 سے ہرا کر پہلا علامہ اقبال پولو کپ 2021ء جیت لیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے پانچ، ممتاز عباس نیازی نے تین، جان کروز لوساڈا اور راجہ جلال ارسلان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بی این پولو کی طرف سے الیوکیو سیلسٹینو نے چھ، ٹی ٹو رئیوز گنزو نے دو جبکہ راجہ میکائل سمیع نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر فائنل سے قبل سب سڈری فائنل میں نیوایج /رضویز نے ایف جی پولو ٹیم کو 10-8 سے ہرا دیا۔ نیوایج /رضویز کی طرف سے سلوڈور جوارٹیجی نے چھ، سلواڈور علاوا نے چار گول سکور کیے جبکہ ایف جی پولو کی طرف سے فرانسسکو بینساڈسن نے پانچ، جمی لی ہارڈی نے دو جبکہ رافع شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن نے کہا کہ علامہ اقبال پولو کپ کا نام انہی کے کہنے پر رکھا گیا جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔ کلب نے ٹورنامنٹ کے دوران انتہائی عمدہ انتظامات کیے جس پر میں انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پاکستان پولو ایسوسی ایشن کی طرف سے دس لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔ قبل ازیں چھوٹے بچوں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں ٹیم ریڈ نے ٹیم وائٹ کو 2-1 سے ہرا دیا۔ ٹیم وائٹ کی طرف سے محمد مطلوب ایزد اور صوفیہ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ٹیم وائٹ کی طرف سے مصطفی نے واحد گول سکور کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here