ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس اور ٹیم ری ماؤنٹس دوسرے روز کور کمانڈر ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ کے فاتح رہے

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام کور کمانڈر ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء  کے  دوسرے روز ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس اور ٹیم ری ماؤنٹس فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پارک پولو گراؤنڈ کیولری میں ہونیوالے دونوں میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ایف جی پولو / ڈائمنڈ پینٹس اور نیوایج کیبلز کے درمیان دلچسپ میچ ہوا جو ٹیم ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس نے آدھے گول یعنی 5-4.5 سے جیتا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے رومیروزیولیٹا نے تین جبکہ ثاقب خان خاکوانی اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ہارنے والی نیوایج کیبلز کی طرف سے مارکوس پنیلو نے تین جبکہ تراب رضوی نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں ٹیم ری ماؤنٹس نے اے ایس سی پولو ٹیم کو 7-4 سے ہرا دیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے اونٹیو ویرے اور ایل ڈی توقیر نواز نے تین تین گول جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سے اے ایس سی کی طرف سے ابراہیم خلیل نے دو، لیفٹیننٹ کرنل مشہود اور محمد رضا بہبودی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر گیارہ بجے فیز ایٹ میں بی این پولو ٹیم کا مقابلہ باڑیز سے ہوگا جبکہ دوپہر بارہ بجے ایچ این پولو ٹیم کا مقابلہ ڈی ایس پولو /اے ایس سے ہوگا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here