ایس اے گارڈنز پاکستان اوپن ٹینس چیمپئین شپ 2021:دوسرے روز 24میچز کھیلے گئے

0

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایس اے گارڈنز پاکستان اوپن ٹینس چیمپئین شپ 2021کے دوسرے روز باغ جناح پنجا ب ٹینس اکیڈمی میں 24میچز کھیلے گئے ۔میل سنگل سیکنڈ راﺅنڈ میں پاکستان کے دوسرے نمبر پر براجمان کھلاڑی مزمل مرتضی نے بہتر ین کھیل پیش کرتے ہوئے احمد بابرکو 6-4اور6-2سے شکست دی ۔پاکستان کے پہلے نمبر پر براجمان رہنے والے ٹینس کھلاڑی عقیل خان کو ان کے حریف کھلاڑی اسد اللہ نے 6-3اور6-4سکور کرنے میں مشکلات سے دور چارکیا تاہم عقیل خان نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر لیا۔ تیسرے نمبر کے کھلاڑی محمد شعیب نے اپنے مخالف کھلاڑی ثاقب حیات کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 6-3اور6-4سے جبکہ نمبر چار پر ٹینس کھلاڑی محمد عابد نے ہشیش کمار کو 6-2اور6-2سے شکست دی ۔ ۔میل سنگل کے دوسرے میچوں میں حرا عاشق نے ترشید فیضان فیاض کو 6-0اور6-0سے،مدظر مرتضی نے الحام خان کو 6-3اور6-0،برکات اللہ نے احمد چودھری کو 1-6،75اور6-4سے جبکہ یوسف خلیل نے محمد وقاص ملک کو 6-2اور6-1سے شکست دی ۔
انڈر 18کے پہلے راﺅنڈ میں فیضان فیاض، ترشید علی جوادنے 6-0،باقر علی نے حسان علی کو 5-7،6-0اور 10-3سے، عزیر خان نے انعام قادر کو 6-0اور 6-0،فرقان شکیل تیمور خان نے 6-0اور6-0، ہشام اسرار نے اسد زماںکو 6-1،6-1،اذان ساجد نے تیمور خان کو 6-0،6-2،ہسام خان نے ارمان کامران کو 6-2اور6-1سے شکست دی۔
دوسری کیٹاگریز میں احتشام عارف نے حمزہ جواد کو 6-1اور6-0،ظلان خان نے حید علی رضوان کو 6-0اور6-2،احمد نے ولید ہمایوں کو 6-2اور6-1،حضیفہ خان نے احتشام ہمایوں کو 7-6اور6-2سے،مطاہر نے طلحہ خان کو 6-3اور6-4سے ، نالائن عباس نے ہارون ارشد کو 6-0اور6-0،شہریار انیس نے آبس رابیل کو 6-1اور6-0سے، بلال عاصم کو ضعیم غفور نے 6-0اور6-0سے جبکہ حسیب کمار نے شاہزیب زاہد کو 6-0اور6-1سے شکست دے دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here