لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ایجوکیشن رپورٹر ایسوسی ایشن (ایرا)کے عہدیداران نے جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ وفد نے چوہدری سرور کو جامعات اور تعلیمی اداروں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چوہدری سرور نے ایرا کی کاوشوں کو سراہااور کردار ادا کرتے رہنے اور مسائل کو بھر پور انداز میں اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایرا کے وفد نے گورنر ہاوس میں پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری رانا عظیم کی قیادت میں چوہدری سرور سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سابق صدر صائمہ نواز چئیرمین حسن عباس ، صدر عاطف پرویز ، جنرل سیکرٹری عدنان لودھی، نائب صدر عمران یونس، جوائنٹ سیکرٹری اظہار الحق واحد ،سیکرٹری اطلاعات عثمان غنی، سنئیر صحافی شاہد چوہدری فاروق جوہری اور دیگر بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر پنجاب کو پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر عہدیداران کا کہنا تھاکہ کے گورنر پنجاب کی تعلیم دوستی قابل ستا ئش ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایرا کے عہدران کو بتایا کے تعلیم پی ٹی آئی کی گورنمنٹ ترجیحات میں شامل ہے۔ ہر شہری کو تعلیم کا بنیادی حق دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی وفد کو تفصیلی آگاہ کیا۔

ایراعہدیداروں کی جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات 1
ایراعہدیداروں کی جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات 2
ایراعہدیداروں کی جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات 3
ایراعہدیداروں کی جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات 4
ایراعہدیداروں کی جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات 5

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here