اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو تین وکٹوں سے ہرادیا

0

کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ  مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف 6 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آلراؤنڈر  لوئس گریگری  کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ان کی 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور 2 وکٹوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ تیس کے مجموعی اسکور پراس وقت گری جب فل سالٹ 13 رنز بنا کرمحمد عمر کی گیندپر آؤٹ ہوگئے۔  کپتان شاداب خان پانچ رنز بنا کر کارلوس  بریتھ ویٹ  کا شکار بنے۔الیکس ہیلز نے دو چوکوں  اور دو چھکوں کی مدد سے  29 رنز کی اننگز کھیلی،  وہ شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 9  کے انفرادی اسکور پر آصف علی  کو بھی شاہد آفریدی نے آؤٹ کر دیا۔ 

ISLAMABAD UNITED

 فہیم اشرف  کی اننگز بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز تک محدود رہی  انہیں  کارلوس بریتھ ویٹ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

74کے مجموعی اسکور پر اسلام یونائٹیڈ کی چھ وکٹیں گر یں تو ملتان سلطانز کی فتح قریب نظر آرہی تھی مگرآلراؤنڈر لوئس گریگری  کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نےچھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی۔

islamabad vs multan sultan (1)

ملتان سلطانز کے کارلوس بریتھ ویٹ اور شاہد آفریدی نے دو،  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

islamabad vs multan sultan (1)

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان محمد رضوان کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا، اوپنر کرس لین میچ کے دوسرے ہی اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری کہ جب جیمز ونس 16 رنز بنا کر انگلش باؤلر لیوس گریگری کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ 

islamabad vs multan sultan (1)


تاہم دوسری طرف ملتان سلطانز کے کپتان اور ان فارم بیٹسمین محمد رضوان دوسرے اینڈ سے رنز میں مسلس اضافہ کرتے رہے۔ انہوں نے 53 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
 
87کے مجموعی اسکور پر رائیلی روسو 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیندپر آؤٹ ہوگئے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے ناٹ آؤٹ 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
 
ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ڈبییو کرنے والے محمد وسیم جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لوئس گریگری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

islamabad vs multan sultan (1)
ISLAMABAD UNITED
ISLAMABAD UNITED
ISLAMABAD UNITED
ISLAMABAD UNITED

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here