اسلام آباد یونائیٹڈ اور فاسٹ کیبل کے درمیان پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا

0

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور فاسٹ کیبل کے درمیان پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیاہے ، لاہور میں معاہدے کی تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سعید اجمل اور فاسٹ کیبل کے جنرل مینجر سیلز سلیم اختر قادری نے معاہدے پر دستخط کیے اور کیک بھی کاٹا گیا ۔

Saeed Ajmal

لیجنڈکرکٹر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے۔ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کا کمبی نیشن مہمان ٹیم سے بہتر ہے۔ فارمیٹ میں دو کھلاڑی بھی اگر پرفارم کرتے ہیں تو میچ کا پانسہ پلٹ جاتا ہے ۔

Saeed Ajmal

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کے زیادہ امکانات ہیں اور ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ ہوگا جس سے بہترین ٹیم پاکستان ہی بن جاتی ہے ۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ حسن علی اور فہیم اشرف کی ٹیسٹ سیریز میں پرفارمنس خوش آئند ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد یقین ہے کہ فہیم اور حسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں کردار ادا کریں گے۔ کپتان شاداب خان کی بحالی کا پروگرام جاری ہے۔

Saeed Ajmal

شاداب خان میچز سے پہلے سو فیصد فٹنس پالیں گے۔ پاکستان میں ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے سے دنیا بھر میں مثبت امیج سامنے آرہا ہے۔ پی ایس ایل میں شائقین کو اجازت ملنا اچھی بات ہے۔ انہوں نے بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے کئی عہدے رکھنے کے باعث بورڈ بھر وقت فیصلے نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کوئی بھی بورڈ کا چیئرمیں ہو مگر اس سے فائدہ کرکٹ کا ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کی رونق پاکستانی تماشائیوں کی بدولت ہے۔ خالی گراﺅنڈ میں کرکٹ کا مزا بھی نہیں آتا اور کرکٹ شائقین کی بدولت ہی ہوتی ہے ۔

Saeed Ajmal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here