اتحاد پنجاب پولو کپ2021 :ری ماؤنٹس اور باڑیز کی ٹیمیں فاتح رہیں

0

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اتحاد پنجاب پولو کپ2021کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم ری ماؤنٹس اور باڑیز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تاریخی اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز تماشائیوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ میچز دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی،ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پہلے میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے کولونی /ایف جی پولو ٹیم کو 10-4.5 سے ہرایا۔

Ittehad Punjab Polo Cup 2021 (5)

ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے چار، ویری انٹونیرو نے تین، بلال حئی نے دو جبکہ عمران شاہد نے ایک گول سکور کیا۔ کولونی /ایف جی کی طرف سے فرانسسکو بینسٹا ڈون نے تین جبکہ نوید شیخ نے ایک گول سکور کیا۔

Ittehad Punjab Polo Cup 2021 (5)

دوسرے میچ میں ٹیم باڑیز نے نیوایج /جوبلی لائف کی ٹیم کو 9-6 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے سنٹیاگو گومز رومیرو نے شاندار کھیل پیش کیااور پانچ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں ارینسٹو ٹروٹز نے تین جبکہ حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا۔ نیوایج /جوبلی لائف ٹیم میں سلوڈور جورٹیچی نے چار جبکہ سلواڈور علاوا اور المان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔

آج بروز بدھ دومیچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر اڑھائی بجے پہلا میچ بی این پولو کا مقابلہ ڈی ایس پولو /اے ایس سی سے جبکہ سہ پہر ساڑھے تین بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ کولونی /ایف جی پولو سے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here