انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اکتوبرکے  پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔

ICC POTM Winners – October 2021

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق مینز کرکٹ  میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے  پاور ہٹر آصف علی  پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوئے ہیں۔

خیال رہےکہ آئی سی سی نے ماہ اکتوبرکی پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں کی تھیں ، جس میں پاکستان کے آصف علی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق  آصف علی نے  شکیب الحسن اور ڈیوڈ ویزے کو شکست  دے کر  اکتوبرکے پلیئر آف

دی منتھ کا اعزاز  حاصل کرلیا ہے۔

آصف علی نے اکتوبر میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 3 میچز میں ناقابل شکست ریتے ہوئے 273.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رنز بنائے ہیں۔

پاکستانی بلے باز نے  نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر 27 رنز کیے اور پاکستان کو فتح دلائی، اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر شاندار کامیابی دلوائی۔

آئی سی سی کے مطابق ویمن کرکٹرز میں پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز  آئرش آل راؤنڈر لورا ڈیلنی نے حاصل

کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here